بھارٹی ڈرون حملوں کے بعد ملکی فضائی آپریشن محدود، 450 پروازیں متاثر

0 minutes, 0 seconds Read

پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن محدود ہوگیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑی ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، یہاں سے جانے اور آنے والی 80 فیصد پروازیں متاثر ہوئیں۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے مسافروں سے کہا ہے کہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لے کر آئیں۔

لاہور کی فضائی حدود کی بار بار بندش سے حاجیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں کچھ روٹس بند ہیں، روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر 31 مئی تک بند ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس سے متعلق ایئرلائن سے رابطہ کریں اور بروقت آگاہی حاصل کریں۔

قبل ازیں پی اے اے نے شام کے وقت کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی معطلی کے حوالے سے نوٹم جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔

دوسری جانب لاہور کی فضائی حدود میں بند کیے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ

جوابی کارروائی کے دوران پاکستان کی بند فضائی حدود میں اڑنے والی واحد کمرشل فلائٹ

ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔

ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

Similar Posts