ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا جس کے بعد بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں نے بھارت کی سرزمین پر مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا ہے، جس پر بھارتی سکھ رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
مودی کی چالبازیوں اور جھوٹے الزامات کے خلاف سکھ رہنماؤں نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، تو اس پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور پنجاب کو مودی کی جنگی عزائم کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھوں نے مودی کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور اب وہ جان چکے ہیں کہ مودی اپنی بین الاقوامی ساکھ بچانے اور مذموم عزائم کے لیے پنجاب کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس تمام صورتحال میں بھارتی سکھوں کا موقف واضح ہے کہ وہ اپنے وطن کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔