بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ترجمان پاک فوج

0 minutes, 0 seconds Read

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے رات گئے مختصر بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اب سے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغےہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نےطیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان کے اییئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں اور ڈرونز کو مارگرایا ہے، چند میزائل جو نیچے تک پہنچ سکے ان سے پاک فضائیہ کے آپریٹنگ اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ہم بھارت کی طاقت،جارحیت،مکاری سےمرعوب ہونےوالی قوم نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

نور خان ایئربیس پر میزائل حملے کے بعد راولپنڈی کی عوام سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں کی بڑی تعداد نور خان ایئر بیس پہنچ گئی۔

شہریوں نے مودی کتا ہائے ہائے کے نعرے لگائے، شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

نور خان ایئر بیس کے مرکزی دروازے پر پاک فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہے۔

Similar Posts