بھارتی ڈرون سے یو ایس بی نما ڈیوائسز گرائے جانے کا اطلاعات، عوام محتاط رہیں، سول ڈیفنس حکام

0 minutes, 0 seconds Read

سول ڈیفنس حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈرونز کے ذریعے USB جیسی مشتبہ ڈیوائسز گرائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی مشکوک شے کے قریب نہ جائیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

اعلامیے کے مطابق، یہ مشتبہ ڈیوائسز انسانی جان و مال کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں، اس لیے ان سے دور رہنا اور بروقت اطلاع دینا نہایت ضروری ہے۔ اگر کسی شہری کو ڈرون یا کوئی مشکوک USB نما چیز نظر آئے تو وہ فوراً اپنے ضلعی کنٹرول روم یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کرے، تاکہ سول ڈیفنس کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ڈیوائس کو ناکارہ بنا سکے۔

سول ڈیفنس اور سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے مکمل الرٹ ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری اطلاع دے کر اپنے علاقے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Similar Posts