بھارت کے ناقابل اعتبار ذرائع ابلاغ میں سے ایک ٹائمز ناؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں کے ایک علاقے ناگروٹا میں پاک بھارت جنگ بندی سے ناخوش بھارتی ڈیپ اسٹیٹ کے لوگوں نے بھارت کی فوج پر حملہ کر دیا۔
ٹائمز ناؤ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی وردیوں میں ملبوس افراد نے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
جنگ بندی کتنی کامیاب۔ کشمیر سے تازہ ترین صورتحال
یہ واقعہ پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔
ٹائمش ناؤکا کہنا تھا کہ بھارت کی ڈیپ سٹیٹ میں کچھ لوگ جنگ بندی سے ناخوش ہیں اور وہ اسی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت-پاکستان تصادم: جنگ بندی سے قبل پیش آنے والے واقعات
تاہم اس واقعے کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا کے دیگر ازاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگروٹا ملٹری سٹیشن کے باہر بھارتی انکاروں نے مشکوک حرکت دیکھی اور اس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سنتری زخمی ہو گیا۔