**جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مارلی۔
تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ہوٹل ملازمین کے مطابق واقعے کے وقت ایک ملزم آیا اس نے پستول نکال کر سب سے پہلے چائے بنانے والے پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔
۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم نے ہوٹل میں بیٹھے 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد ملزم ہوٹل کے مکان پر چلا گیا جہاں دو ملازمین ہارون اور اکبر سو رہے تھے ملزم نے انہیں بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا اور پھر واپسی کے لیے پلٹا تو اس نے دیکھا کہ عوام اکھٹی ہوگئی ہے جس پر ملزم نے اپنے آپکو گولی مار لی۔
واقعے کے بعد صدر تھانے کی پولیس موقع پر ہہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔