وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ ہم مسلسل 24 گھنٹے سمندری حدود کی نگرانی کر رہے تھے، ہم نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، کسی بھی جارحیت پر جواب کے لیے ہم بالکل تیار تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیوی نے بھرپور حکمت عملی کے تحت تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنایا، پاکستان نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی.
وائس ایڈمرل رب نواز9 مئی کو بھارتی بحری جہاز وکرانت پاکستانی حدود سے 400 ناٹیکل مائل دور تھا،اس پر8 سے 12 مگ 29 تھے، ان کی سرگرمی پرمسلسل نظر تھی۔
وائس ایڈمرل رب نواز نے مزید بتایا کہ اگلی بار جب بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا ارادہ کرے تو یاد رکھے کہ ہمارا ردعمل ہمارے الفاظ سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔
پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کہتے ہیں کراچی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کو مکمل تیارتھے ۔۔