آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی تاریخی عسکری فتح پر نہ صرف ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی افواج سے اظہار یکجہتی اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر افواجِ پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ آذربائیجانی شہریوں نے پاکستانی پرچم تھامے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
اسی طرح لندن کی سڑکوں پر بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں لوگ پاکستانی پرچم اٹھائے ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی فتح کو دشمن کے غرور کا خاتمہ قرار دیا۔
دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی اس کامیابی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فتح صرف عسکری سطح پر نہیں بلکہ اخلاقی اور نظریاتی سطح پر بھی دشمن کے بیانیے کی شکست ہے۔