انضمام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیمپئیز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر پھٹ پڑے اور کہا کہ اتنی تبدیلیاں کریں گے تو کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔

لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائزز پشاور زلمی کی اسپانسرشپ کی تقریب سجائی گئی، معاہدے پر پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور فوڈ چین کے سی ای او نے دستخط کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے، اس بار بھی اچھی کرکٹ کھیل کر پی ایس ایل جیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کرکٹ کے ساتھ سماجی و فلاحی ذمہ داریاں بھی ادا کرتی رہے گی۔

انضمام الحق نے پی سی بی اور قومی کرکت ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک 2 سال اسے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرکٹ کی تباہی کا سبب ہیں، بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہورہا ہے، بورڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو اعتماد کرنا چاہئیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوے کی کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ بہت ہلکی ہو جائےگی۔ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور جلد کم بیک کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام نہیں دیا گیا بلکہ ڈراپ کیا گیا ہے، 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ بہت ہلکی رہ جائے گی، اگر درست سمت میں نہیں جائیں گے تو پاکستان کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟

انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے، پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے، بابر اعظم کے پاس پی ایس ایل میں فارم بحال کرنے کا سنہری موقع ہے۔

Similar Posts