ڈیرہ اسماعیل میں تیز رفتار ڈمپر اور کار میں ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں تیز رفتار ڈمپر اور کار کے درمیان خوفناک ٹکر ہوگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ڈیرہ اسماعیل میں ڈیرہ ژوب شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت حاجی محبوب گل، حاصل شیخ، حاجی یار محمد اور نازو شیخ کے نام سے ہوئی جبکہ مرنے والوں میں حاجی محبوب گل کا نواسہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ حادثے کی بنیادی وجہ ڈمپر کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔

Similar Posts