بھارت کے معتبر کہلانے والے صحافی بھی جھوٹ پر اتر آئے۔ انڈین نیوز چینلز کی پاکستان کیخلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ نے دنیا بھر کو گمراہ کیا۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے جھوٹ پھیلا رہا تھا کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔
تاہم بھارتی فوج نے پاکستان پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا برکھا دت کا الزام مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برکھا دت نے جھوٹا الزام لگایا تھا کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں جس کے بعد بھارتی فوج کا بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی طرف سے کسی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں سامنے آئی۔ بھارتی فوج نے بتایا کہ صورت حال پرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
بھارت نے پاکستان کے بڑے سائبر حملے کا اعتراف کر لیا
دوسری جانب پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد بھارتی عوام اپنی ہی فوج، میڈیا اور وزیراعظم پر پھر برس پڑے۔
وہیں بھارتی صحافیوں نے سچائی چھپانے پر اپنی آرمی کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ بھارتی عوام نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر گودی میڈیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا اور مودی کو بھی کھری کھری سنائی۔
پاکستان نے رافیل کے ساتھ فرانسیسی ’اسکیلپ‘ کروز میزائل بھی کامیابی سے تباہ کیا، یوکرینی میڈیا
ذرائع کے مطابق ایک صحافی نے کہا کہ امریکی اخبار بتا رہے ہیں کہ رافیل گرگئے، لیکن فوج کے پاس کوئی جواب نہیں، نو کمنٹ کیا ہوتا ہے؟؟
ایک صحافی تو رافیل کے گرنے کے ثبوت بھی لے آیا، لیکن بھارتی فوج ہے ماننے کا نام نہیں لے رہی،،
پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر سے بھارتی میزائلوں کو کیسے بھٹکایا
بھارتی عوام نے گمراہ کرنے پر گودی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی پابندی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔ کچھ تو پاکستان کی جیت کا اعتراف بھی کرنے لگے۔
عوام نے نریندر مودی کی بھی مٹی پلید کردی ہوئے کہا کہ مودی کا سینہ زیرو پوائنٹ ہے۔