گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ 3 روز سے ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آرہی تھی لیکن اب پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزا ر821 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار 514 روپے میں فروخت ہوا۔
پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے
ادھر فی تولہ چاندی 82 روپے بڑھ کر 3 ہزار 482 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 985 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں یکدم 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی، جس کے بعد
فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔