جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اس لیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلا باہر کھڑے ہیں، انہوں نے 3 کو نہیں جانے دیا، پارٹی کی گفتگو بیرسٹرگوہر سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، ہم نے بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جزبے کے ساتھ نڈر تھی، ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی متحد ہیں، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہے، جس کی وجہ سے انتقالم کے لیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا، جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا ہے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لا ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا میں مذاق اڑے گا، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔

Similar Posts