14 ہزار فٹ سے گرنے کے باوجود آئی فون بالکل صحیح حالت میں مل گیا

0 minutes, 0 seconds Read

برطانیہ کے علاقے ڈیون سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ انجینئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے کے ساتھ حال ہی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جس نے آئی فون 13 پرو میکس کی پائیداری کو دنیا کے سامنے ثابت کر دیا۔

کیسی فلے نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران 14,000 فٹ (تقریباً 4,267 میٹر) کی بلندی سے چھلانگ لگائی، لیکن ان کی ونگ سوٹ کی اگلی جیب کھلی رہ گئی، جس سے ان کا آئی فون حادثاتی طور پر زمین پر جا گرا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لمحہ ان کے ہیلمٹ پر نصب گوپروکیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

’ٹائی ٹینک‘ کے ایک زندہ بچ جانے والے مسافر کا خط 3 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

پہلے تو کیسی کو لگا کہ شاید فون طیارے میں ہی رہ گیا ہے، لیکن جب تلاش پر کچھ نہ ملا تو انہوں نے “فائنڈ مائی آئی فون “ ایپ کے ذریعے لوکیشن معلوم کی۔

حیرت کی بات یہ تھی کہ فون لینڈنگ پوائنٹ سے تقریباً 4 میل دور ایک جنگل میں موجود تھا۔

مگرمچھوں کی دو ٹانگوں پر دوڑنے کی صلاحیت: سائنس کی ایک حیران کن دریافت

کیسی فلے جب 30 منٹ پیدل چل کر اس مقام پر پہنچے تو انہیں یقین تھا کہ فون تباہ ہو چکا ہوگا، لیکن وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ فون نہ صرف بالکل صحیح حالت میں تھا بلکہ اس پر ایک خراش تک نہیں آئی تھی۔

سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ فون کا وہ بٹن جو ایک پرانے حادثے کے بعد کام کرنا چھوڑ چکا تھا، اب دوبارہ درست طریقے سے کام کر رہا تھا۔

تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

یہ واقعہ نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا بلکہ آئی فون 13 پرو میکس کی مضبوطی اور معیار کا منہ بولتا ثبوت بھی بن گیا۔ اس سے پہلے بھی مختلف مواقع پر آئی فون کی پائیداری کے حیرت انگیز واقعات سامنے آ چکے ہیں، جیسے کہ کسی کا فون سمندر میں گرنے کے 33 دن بعد بھی صحیح کام کر رہا تھا۔

Similar Posts