بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ہائی کورٹ نے بھارتی فوج کی مسلمان افسر کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق نامناسب الفاظ کہنے پر ریاستی وزیر کنور وجے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
بی جی پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہا تھا۔
وجے شاہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کر دیا ہے, کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر کانگریس کے کارکنوں نے بھارتی وزیر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے بی جے پی کے ریاستی وزیر وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔
کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ مودی سرکار مردہ باد اور وجے شاہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔