کراچی کا موسم ایک بار پھر رنگ بدلنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے 3 روزتک درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہو چکی ہے، موسم آج سے خشک محسوس ہوگا۔ اگلے 3 روز تک دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شمال مشرق سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری طرف کراچی شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پرموجود ہے،
ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرر ریکارڈ ہے۔