آئندہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجویز پر نیپرا میں سماعت جاری ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھر کے صارفین، بشمول کے-الیکٹرک، کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

حکومتی درخواست پر جاری اس سماعت میں بجلی کی پاور پرچیز پرائس میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔ اگر نیپرا یہ تجویز منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو 140 ارب روپے سے 400 ارب روپے تک کا مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سستی بجلی کی طرف ایک اور قدم: سینیٹ قائمہ کمیٹی سے ’کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025‘ منظور

حکام کے مطابق موجودہ مالی سال میں پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ تک رہی ہے، جو نہ صرف صارفین پر بوجھ بن رہی ہے بلکہ بجلی کی طلب میں کمی کا سبب بھی بنی ہے۔ اسی تناظر میں بجلی کی قیمت میں کمی کو طلب میں ممکنہ 5 فیصد اضافہ کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بجلی کے فی یونٹ کی اوسط قیمت کتنی؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

تاہم چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے سوال اٹھایا کہ جب حالیہ برسوں میں بجلی کی مجموعی طلب میں کمی واقع ہو رہی ہے تو ہم کس بنیاد پر آئندہ سال طلب میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ان تخمینوں کی تفصیلی جانچ ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا حکام حکومتی تجاویز پر مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریں گے۔

Similar Posts