آئی پی ایل: بھارتی دباؤ پر کرکٹ جنوبی افریقا نے یوٹرن لے لیا

0 minutes, 0 seconds Read

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے بھارتی دباؤ پر آئی پی ایل پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو مکمل لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کو 26 مئی تک واپس آنے کا کہا گیا تھا۔

تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقا نے کھلاڑیوں کی این او سی کی مدت بڑھادی ہے۔

آئی پی ایل: پاک بھارت کشیدگی کے دوران نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور

ڈائریکٹر کرکٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے جنوبی افریقا اسکواڈ 3 جون کے بعد سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

آج جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر کرکٹ نے گزشتہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا اسکواڈ 3 جون سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور اس معاملے پر میرے سے اوپر کے لیول پر بات ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 10 میں کتنے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی، اہم خبر آگئی

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی 26 مئی کی بجائے اب 3 جون کو رپورٹ کریں گے۔

Similar Posts