کہوٹہ میں مسافر کوسٹر کو حادثہ، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو کہوٹہ کے قریب حادثہ پیش آیا ، پاک فوج اور سول انتظامیہ نے زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں نے پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔ حادثہ 16 مارچ 2025 کو پیش آیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد پاک فوج اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی۔

زخمیوں نے پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت ریسکیو آپریشن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے وہ وقت پرعلاج کی سہولت حاصل کر پائے اور مزید نقصان سے بچ گئے۔

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے، اور لوگوں نے اس اہم اقدام کو انتظامیہ کی موثر کارروائی کا مظہر قرار دیا ہے۔

Similar Posts