دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظم

0 minutes, 0 seconds Read

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں تقریب جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ وطن پرجان نچھاورکرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 1971میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، پوری قوم اللہ رب عزت کےسامنےسجدےمیں تھی، ملک دشمن نے آخری حد بھی پارکر دی تھی، ہم نے دشمن کو مخلصانہ طور پرتحقیقات کی آفرکی تھی، طاقت کے غرورمیں مبتلا دشمن نے پاکستان پرحملہ کر دیا، دشمن کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ پاک افواج نے دشمن بھارت کے 6 جہاز گرا دیے، دشمن جنوبی ایشیاء میں خود کو تھانیدارسمجھتا تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستان کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ہمارے شاہینوں نے دشمن کےرافیل مار گرائے۔ دشمن اس ڈرانے خواب سے نہیں نکل سکےگا، آرمی چیف نے بتایا کہ دشمن نے میزائل مار دیےہیں، آرمی چیف نےدشمن کے منہ پر تھپڑمارنے کی اجازت طلب کی، ہمارے جوانوں نے دشمنوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں دی۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن کو بھرپور تھپڑ مارا، اس کا سر چکرا گیا، ہماری حکمت عملی سے دشمن کےہوش اڑگئے، ہماری حکمت عملی سے دوستوں کا اعتماد بڑھا، آج دنیا میں پاک افواج کی کارکردگی پر بات ہو رہی ہے، دشمن نے اسلحہ پر کھربوں ڈالرخرچ کیے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم متحد اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہیں۔

تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہیں۔

خصوصی تقریب میں کابینہ کے ارکان، غیر ملکای سفارت کار بھی شریک ہیں۔ یومِ تشکر کی تقریب میں شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یوم تشکرکی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا۔ شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا۔

Similar Posts