ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر مقرر کر دیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ذیشان نذیر باجر کو نیا ڈرگ کنٹرولر ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذیشان نذیر باجر اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈریپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وزیراعظم کی منظوری اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تقرری وزارت قومی صحت سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) میں کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔