پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، ترجمان پاک فوج کی اساتذہ و طلبہ سے گفتگو

0 minutes, 0 seconds Read

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے طلبا اور اساتذہ نے خصوصی ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی، ترجمان پاک فوج نے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی دیے، انھوں نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کا سلام پیش کیا اور نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے دشمن کے خلاف متحد رہنے کی تلقین بھی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں دراصل امن کی فتح ہیں، اور وطن عزیز ایک پرامن اور مستحکم ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور طلبا سے کہا کہ وہ سچائی، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملک بھر کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے قومی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا موثر تدارک کیا جا سکے۔

Similar Posts