دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی والدہ نے ان کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شئیر کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی والدہ مائے مسک پرانی تصاویر اور دستاویزات کو ترتیب دینے کے دوران ان کے پرانے کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ تک پہنچ گئیں جنہیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔
یہ نتائج کی رپورٹ 17 مئی 1989 کی ہے اور یونیورسٹی آف پریٹوریا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جہاں ایلون مسک نے کینیڈا جانے سے قبل کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی تھی۔ رپورٹ پر یونیورسٹی کے انفارمیشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جے ایل ایم وائیچررز (JLM Wiechers) کے دستخط موجود ہیں، اور اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون نے آپریٹنگ سسٹمز اور پروگرامنگ دونوں مضامین میں اے پلس (+A) گریڈ حاصل کیا تھا۔
روسی جاسوس ایلون مسک کو کیسے اپنی انگلیوں پر نچا رہے ہیں؟ سابق امریکی ایجنٹ کا انکشاف
رپورٹ میں ایلون کے نتائج کو ”شاندار“ قرار دیا گیا۔
مائے مسک نے سوشل میڈیا پر یہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تصاویر ترتیب دیتے وقت مجھے اپنے بیٹے ایلون کے 17 سال کی عمر میں کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے نتائج ملے۔ میرا ذہین بیٹا۔ ایک فخر مند ماں۔“
ایلون مسک کو روبوٹ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد شرمندگی کا سامنا، اپنے ہی اے آئی نے پردہ فاش کر دیا
ایلون مسک نے اپنی والدہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری انجینیئرنگ کی صلاحیتوں کا اسکور اب تک دیکھا گیا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ یہ ایک انسان کے لیے برا نہیں لیکن اسے ایک مستقبل کا اے آئی کہا جا سکتا ہے۔

ایلون مسک نے یونیورسٹی آف پریٹوریا میں کچھ ماہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1990 میں کینیڈا کے شہر کنگسٹن، اونٹاریو میں واقع کوئنز یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ پھر دو سال بعد وہ یونیورسٹی آف پینسلوینیا منتقل ہو گئے، جہاں انہوں نے 1995 تک تعلیم حاصل کی۔