ٹرانسفارمر چوری مقدمے میں پکڑا گیا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

پاکپتن میں ٹرانسفارمر چوری مقدمے میں پکڑا گیا ملزم مبینہ طور پر اوکاڑہ میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، الیاس عُرف کالی کو 3 روزہ جِسمانی ریمانڈ پر پاک پتن سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا لیکن وہ اوکاڑہ میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں ٹرانسفارمر چوری کرنے کے مقدمے میں پکڑے گئے ملزم کا اوکاڑہ میں اِن کاؤنٹر ہوگیا، ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پاکپتن سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا لیکشن الیاس عُرف کالی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارا گیا۔

لواحقین کا مؤقف ہے کہ پولیس نے الیاس کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور 3 دن قبل عدالت میں پیش بھی کیا گیا تھا تاہم ریمانڈ مکمل ہونے کے باوجود اسے دوبارہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ الیاس کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

ملزم کے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے کی خبر پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور ڈی پی او آفس پاکپتن کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

مرد اور خواتین نے رکاوٹیں ہٹا کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Similar Posts