خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے واجبات نہ ملنے پر ایک بار پھر خط لکھ دیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے واجبات نہ ملنے پر ایک بار پھر خط لکھ دیا ۔۔۔۔ صوبائی حکومت کا چیئرمین واپڈا کے نام لکھا گیا خط آج نیوز نے حاصل کرلیا ۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کا وفاق کے ذمے 68 ارب 71 کروڑ روپے واجبات ہے، جو اب تک یہ واجبات ادا نہیں کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک بار پھر احتجاجی مراسلہ جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے چیئرمین واپڈا کے نام تحریر کردہ یہ خط آج نیوز نے حاصل کر لیا۔

خط کے متن کے مطابق، وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا حکومت کے 68 ارب 71 کروڑ روپے کے واجبات ہیں، جو اب تک ادا نہیں کیے گئے۔

خط میں صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان واجبات کی ادائیگی سے صوبے کی مالی صورتحال میں بہتری ممکن ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے 37 ارب روپے میں سے صرف 28 ملین روپے موصول ہوئے ہیں، جب کہ اب بھی 8 ارب 56 کروڑ روپے بقایا ہیں۔

نیٹ ہائیڈل پرافٹ (NHP) کے مد میں جولائی 2024 سے اپریل 2025 تک 27 ارب روپے کی رقم وفاق کے ذمے واجب الادا ہے۔

سال 2016 سے 2023 تک این ایچ پی پر سالانہ 5 فیصد اضافے کے تحت 41 ارب 14 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی تاحال نہیں کی گئی۔

سالانہ 5 فیصد اضافے کے واجبات بھی مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں، وفاق سے بقایاجات ملنے سے صوبائی حکومت کی مالی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

Similar Posts