چک جھمرہ میں ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے پھاٹک پر ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرائی، جس کے بعد زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے جھمرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شالیمار ٹرین صبح تقریبا 4 بجے فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی، حادثےمیں انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
سانحہ بولان کے بعد جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر نیچے اتر گئی، جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے۔
چھت نہ سیٹیں: دنیا کا سب سے خطرناک ٹرین کا سفر
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے، ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔