اسرائیل کو طاقت کا گھمنڈ: مغربی کنارے میں غیرملکی وفد پر فائرنگ، مندوبین نے جان بچائی

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کو طاقت کا گھمنڈ، مغربی پٹی میں غیرملکی وفد پر فائر کھول دیا۔ غیرملکی وفد کے ارکان نے بھاگ کر جان بچائی۔ وفد میں برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز، اسپین، ناروے، اٹلی اور کینڈیا کے مندوبین بھی شامل تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں ایک غیر ملکی سفارتی وفد پر فائر کھول دیا، غیرملکی وفد کے ارکان نے بھاک گر جان بچائی، وفد میں برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز، اسپین، ناروے، اٹلی اور کینیڈا کے مندوبین بھی شامل تھے۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن سفارتکاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے فوراً وہاں سے فرار ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وفد منظور شدہ راستے سے ہٹ کر ایک ”فعال جنگی علاقے“ میں داخل ہو گیا تھا، جس کے باعث فائرنگ کی گئی ۔

اس واقعے کے بعد یورپی یونین کے کئی ممالک بشمول اسپین، بیلجیم اور اٹلی نے اسرائیل سے وضاحت طلب کی اور اس کی مذمت کی۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس واقعے نے مغربی کنارے میں غیر ملکی مشنوں کی حفاظت کے حوالے سے بین الاقوامی تشویش کو بڑھا دیا ہے ۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل اور غزہ میں جاری جنگ کے دوران مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Similar Posts