اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے۔ وہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے روانہ ہوئے۔
ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے بھرپور ٹریننگ کی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں گولڈ میڈل کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ارشد ندیم نے روانگی سے قبل اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن کے لیے کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔