پشاور ہائیکورٹ میں پولیس لائن دھماکے میں گرفتار 6 ملزمان کی ضمانت منظور

0 minutes, 0 seconds Read

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس لائن دھماکے کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں جبکہ ملزم عثمان کا تعلق واپڈا سے ہے۔ دیگر دو ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو مرکزی ملزم محمد ولی کے ساتھ ایک تصویر کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

Similar Posts