فلم مشن: امپوسیبل – دی فائنل ریکننگ، جو کہ مشن: امپوسیبل فرنچائز کی آٹھویں اور آخری قسط ہے، اس سال سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور دلوں کی دھڑکن ٹام کروز، جو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اپنی آنے والی ریلیز کی اسکریننگ کے لیے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔
’ایوینجرز: ڈومز ڈے اور سیکرٹ وارز‘ کی ریلیز ڈیٹس تبدیل، نئی تاریخوں کا اعلان
اس موقع پر ہم ٹام کروز کی غذا کے راز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو انہیں 62 سال کی عمر میں بھی فٹ اورجواں رہنے میں مدد دیتی ہیں۔
ٹام کروز اپنی روزانہ کی خوراک میں صرف 1200 کیلوریز لیتے ہیں۔ وہ تیل، مکھن یا چٹنی کے بغیر ابلی ہوئی سفید مچھلی اور سبزیاں پسند کرتے ہیں۔ ان کی خوراک میں پروسیسڈ فوڈز یا زیادہ چینی والے اسنیکس شامل نہیں ہیں۔
شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: جولین اسانج کا کانز میں منفرد احتجاج
وہ تین بڑے کھانوں کے بجائے ایک دن میں 15 چھوٹے نمکین کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب بھی وہ باہر کھاتے ہیں، ہمیشہ الکحل سے پاک مشروبات پیتے ہیں۔
کروز اپنے کھانے میں پھلوں کو چپس اور چاکلیٹ سے بدل دیتے ہیں تاکہ ان کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔
ان کی خوراک میں سالمن، ڈارک چاکلیٹ، کچا جئی، بلیو بیریز، ادرک، بیٹ، بروکولی، ٹماٹر، پالک، زیتون کا تیل، گری دار میوے اور وٹامنز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ کم درجہ حرارت پر کھانا پکانے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ غذائی اجزاء محفوظ رہیں۔
امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات
لیکن، کیا کاربوہائیڈریٹ کو مکمل طور پر اپنی غذا سے نکالنا اچھا خیال ہے؟
ماہر غذائیت اور سینئر فٹنس ٹرینر، متوشی اجمیرا کے مطابق صفر کارب غذا جسم میں کئی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ جسم سب سے پہلے گلائکوجن (جو کہ شکر کی ذخیرہ شدہ شکل ہے) استعمال کرتا ہے، اور جب یہ ختم ہوتا ہے تو جسم چربی کو ایندھن کے طور پر جلانے کے لیے کیٹونز پیدا کرتا ہے، جسے ”کیٹوسس“ کہا جاتا ہے۔
اس کے نتیجے میں توانائی اور موڈ میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، جیسے کہ سر درد، تھکاوٹ، چکر آنا، اور نیند میں مشکلات۔ اس کے علاوہ، یہ غذا بھوک کو بھی دبانے کا باعث بن سکتی ہے، اور بعض لوگ کچھ دنوں بعد کم کھانے لگتے ہیں۔
اجمیرا نے کہا کہ کاربوہائیڈریٹ سے پرہیز کرنے سے خون میں شکر کی سطح مستحکم ہو سکتی ہے اور انسولین کی سطح کم ہو سکتی ہے، جو کہ ٹائپ 2 ذیابیطس یا انسولین مزاحمت والے افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
تاہم، کاربوہائیڈریٹ کی کمی سے فائبر کی کمی ہو جاتی ہے، جو قبض اور آنتوں کی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
اجمیرا نے مزید کہا کہ فائبر سے بھرپور،کاربوہائیڈریٹ کے ساتھ متوازن غذا طویل مدت میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔
ٹام کروز کی طرح، جو کم چربی والی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو ترجیح دیتے ہیں، ایک متوازن غذا جس میں صحت مند چکنائیاں، وٹامنز، اور معدنیات شامل ہوں، جسمانی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
سری رام چندر انسٹی ٹیوٹ کے نیوٹریشنسٹ سی وی ایشوریا کا کہنا ہے کہ اینٹی سوزش والی غذا، جو اینٹی آکسیڈنٹس، صحت مند چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہو، صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
یہ خوراک دائمی سوزش اور بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایشوریا نے یہ بھی بتایا کہ کم درجہ حرارت پر کھانا پکانے سے غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں اور کھانے کا ذائقہ اور نمی بہتر ہوتی ہے، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔