بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا، سیکیورٹی کے لیے پاک فوج تعینات

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی دستہ رات گئے لاہور پہنچ گیا۔ اس ابتدائی گروپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ اسپورٹ اسٹاف بھی شامل ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے باقی ارکان آج رات لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹاکرا یکم جون کو اسی مقام پر ہوگا۔ تمام میچز نائٹ گیمز ہوں گے اور لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اس اہم سیریز کا میزبان بنے گا۔

پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی

دوسری جانب حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت دورے کے دوران سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا جائے گا، جب کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی تھی، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کیے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رواں ہفتے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے دوران سیریز کے انعقاد پر حتمی رضامندی حاصل کی تھی۔

Similar Posts