پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل کا بڑا ٹاکرا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ فیصلہ کن معرکہ دونوں ٹیموں کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے. کوئٹہ دوسری بار چیمپئن بننے کے خواب کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ لاہور تیسری بار مسلسل فتح کا پرچم بلند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم اس مرتبہ شاندار فارم میں ہے۔ ایلین، روسو اور نوجوان بلے باز حسن نواز کی بیٹنگ نے پورے سیزن میں حریف ٹیموں کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ دوسری طرف لاہور کی امیدیں اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی، نوجوان آل راؤنڈر سلمان عرفان، اور اسپنر ارشاد خان سے وابستہ ہیں، جو کسی بھی وقت بازی پلٹ سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

قلندرز کی بیٹنگ لائن کا انحصار فخر زمان، عبداللہ شفیق اور سری لنکن اسٹار کوشل مینڈس پر ہوگا، مگر انہیں کوئٹہ کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور سپنر ابرار احمد کی بولنگ کا سامنا کرنا ہوگا، جو کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیگ مرحلے اور کوالیفائرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی دھاک بٹھائی، تو وہیں لاہور قلندرز نے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خواب چکنا چور کیے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ماضی کی بات کریں تو کوئٹہ نے 2019 میں پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ لاہور نے 2022 اور 2023 میں مسلسل دو سال چیمپئن بن کر اپنی طاقت منوائی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر آج کس کا سکہ چلے گا — گلیڈی ایٹرز کی چال یا قلندرز کا دھمال؟ فیصلہ بس چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

Similar Posts