بپاشا باسو کا بڑھا ہوا وزن دیکھ کر صارفین حیران، غیراخلاقی تبصرے

0 minutes, 0 seconds Read

مقبول بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی حالیہ جِم سے باہر نکلنے کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کا بڑھا ہوا وزن دیکھ کر کافی حیران ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو کے ہاں 2022 بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کے وزن میں اضافہ ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے وزن پر منفی تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بپاشا باسو کی وزن بڑھنے سے پہلے اور بعد کی تصویری میمز شئیر کی جا رہی ہیں۔

ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم

میکش کپور نامی بھارتی انفلوئنسر نے اداکارہ بپاشا باسو کی کولاج میں تصویر شئیر کی۔ ایک میں وہ دبلی پتلی ہیں جبکہ دوسری ان کی حالیہ تصویر ہے۔

اداکارہ کی ایک تصویر پر لکھا ہے لون کنسلٹنٹ ایجنٹ جبکہ دوسری تصویر پر لون ری کوری ایجنٹ لکھا گیا ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہم ایسی باتوں کو پھیلانا چھوڑ کر انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔ یہ ان کا اپنا انتخاب ہے کہ وہ خود کو کس طرح رکھنا چاہتی ہیں۔ کئی بار طبی حالات بھی منسلک ہوتے ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں

ایک صارف نے مذاق کے طور پر لکھا کہ بابو بھئیا مل گئی لکشمی فنڈ والی۔

ایک اور صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ وہ بھی انسان ہے کیا ہم عمر کے ساتھ نہیں بدلتے؟

وہیں تیسرے صارف نے بھی پباشا کی حمایت میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی انہیں کیوں ٹرول کر رہا ہے، وہ اب ایک ماں ہے، یہ تبدیلی ان کے لیے نعمت ہے، براہ کرم ہر ماں کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگ گروور 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے ہاں شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Similar Posts