اداکارہ مشی خان نے گزشتہ روز ماہرہ خان کو لندن میں بدسلوکی اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر وہاں کی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان جو ہماری سپر اسٹار ہیں، ان کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے۔
مشی خان نے سوال اٹھایا کہ وہاں کے آرگنائزر نے کس طرح کی سیکیورٹی کمپنی کو ہائر کیا جو ماہرہ کو تحفظ بھی نہ دے سکے، گارڈ ماہرہ خان کو مسلسل چُھو رہا تھا اور ماہرہ خان ایک شاک کی حالت میں تھیں۔
مشی خان پہلگام حملے پر پوسٹ کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر برہم
مشی خان نے کہا کہ آخر کس طرح کی مینجمنٹ وہاں تھی؟ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ایک اسٹار اپنی مووی پروموشن کے لیے آتا ہے اور آپ لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستانی کمیونٹی کو بالکل بھی احساس نہیں ہے ؟ آپ لوگ بیرون ملک رہتے ہیں لیکن ایسی حرکتیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی بدنام ہو کر رہ گئے ہیں۔
مشی خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کہاں تھے جو ماہرہ خان کے ساتھ گئے تھے ؟ اگر آپ اپنے اسٹار کو لیکر جاتے ہیں تو اس کی حفاظت کی ذمے داری بھی آپ کی ہوتی ہے اور پوری ٹیم کی ہوتی ہے۔
مشی خان نے کہا کہ اگر میں ماہرہ کی جگہ ہوتی ہراس کرنے والوں کے منہ پر مکا مار کر اس کی ناک توڑ دیتی کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ میرے پاس آؤ۔
مشی خان نے ہمایوں سعید کو بھی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ہمایوں سعید سائیڈ میں رہے، ان کو ماہرہ کو بچانے کے لیے سب سے پہلے پہل کرنی چاہیے تھی ۔
فواد خان کی بھارتی اداکارہ کےساتھ فلم پر مشی خان خاموش نہ رہ سکیں
ماہرہ خان لندن کے علاقے اِلفورڈ ٹاؤن میں انڈو پاک سپر مارکیٹ اسٹور پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ پہنچی تھیں جب سیکیورٹی کی جانب سے ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے باعث انہیں کم از کم تین افراد نے جسمانی طور پرانہیں ہراساں کیا۔
تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ شریک تھیں مگر سیکیورٹی کی ناکامی کے باعث ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔