کراچی میں دھوپ چھاؤں کی آنکھ مچولی، آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم کیسا رہے گا؟

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں صبح سے ہی دھوپ اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ سمندری ہوائیں وقفے وقفے سے بحال ہیں جو جزوی ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور موسم کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Similar Posts