آئی جی پنجاب کا تمام خط و کتابت پیپر لیس کرنے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب پولیس نے ای پولیسنگ و خط و کتابت کیلئے تمام اداروں و اضلاع کی پولیس فورس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا۔ آئی جی پنجاب نے 15 روز بعد تمام خط وکتابت پیپر لیس کرنے کا حکم دیتے ہوئے فزیکل ڈٓاک موصول کرنے سے روک دیا۔

پنجاب پولیس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تمام خط وکتابت پیپر لیس کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے تمام ضلعی و یونٹس سے سی پی او خط وکتابت آن لائن کی جائے گی اور پولیس سربراہان آن لائن و پیپر لیس خط وکتابت کو یقینی بنائیں گے۔

اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کے تمام اداروں و اضلاع کے لاگ اِن بنا دئیے گئے ہیں اور متعلقہ سٹاف کو پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے تربیت بھی دے دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پیپر لیس ورکنگ سے پرائیویسی اور سیکریسی مزید بہتر ہوگی اور سالانہ سٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس افسر کے نام پر ڈاک آئے گی صرف وہی اسے اوپن کرکے دیکھ سکے گا جس سے سیکریسی بھی بہتر ہوگی۔

آئی جی پنجاب نے متعلقہ حکام کو 15 روز کے بعد فزیکل ڈاک موصول کرنے سے منع کردیا ہے۔

Similar Posts