متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ اور اشتعال انگیز طرزِعمل اپنانے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ فلیگ مارچ کے موقع پر اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ قومی سلامتی بین گوئیر نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے ریلی کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ یہودی انتہا پسندوں نے صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔
غزہ میں قتل عام، برطانوی صحافی نے لائیو شو میں اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
یو اے ای نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیروں اور مشیروں سمیت تمام ملوث افراد کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔