وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا براہ راست فائدہ غریب عوام تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر روٹی کے نرخ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت کم کی جائے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کا فائدہ صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ یہ عام آدمی کی زندگی پر واضح طور پر اثر انداز ہو۔
مریم نواز کا لاہور میں پہلا نواز شریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن“ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔
مریم نواز نے سنٹر کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی اور والدین سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سہولیات، ماحول اور تعلیمی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات بھی تقریب میں شریک ہوئے اور اپنے بیٹے کو سرکاری اسکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے، جسے ایک علامتی اور عملی قدم کے طور پر سراہا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چکن، سبزیوں اور دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی کڑی نگرانی رکھی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔
مریم نواز نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔