لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک اور بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں 2 سال کیلئے جیل اور 10 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پریم ٹھاکر کو خود پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کا جرم قبول کرنے کے بعد 2 سال قید، 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ، 10 لاکھ معاوضہ اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کیلئے پریم ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی جانچ کی درخواست منظور کرلی ہے۔
جینٹلمین گیم میں ہاتھاپائی، بنگلہ دیشی اور جنوبی افریقی کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے
دوسری جانب پریم ٹھاکر کو جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کے بعد ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پریم ٹھا کر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکا ٹی 10 لیگ کے دوران گال مارولز کے لیے میچ فکسنگ اور مراعات دینے کی کوشش کی تھی۔