پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ: چینی تجزیہ کار کی بھارت کو کھلی وارننگ

0 minutes, 0 seconds Read

چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاو نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دے دیا۔

وکٹر گاو نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو اوپر والا یعنی (چین) کیا کرے گا؟

سینئر تجزیہ کار وکٹر گاو نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے۔

مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا

وکٹر گاو نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، وکٹر گاو، بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، اس کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انکشافات پر کانگریس کے صدر نے آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیئے

دفاعی مبصرین کے مطابق اگر بھارت خطے میں آبی توازن کو بگاڑتا ہے، تو چین برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے۔

تجزیہ کار وکٹر گاو کی وارننگ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی کھلی حمایت پاکستان کی سفارتی فتح اور بھارت کی تنہائی کا ثبوت ہے۔

Similar Posts