انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

0 minutes, 0 seconds Read

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج تھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ہے، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے اتوار کے روز ایک براہِ راست نشریاتی سماعت کے دوران بتایا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے براہ راست سیکیورٹی فورسز، اپنی سیاسی جماعت اور اس سے منسلک گروپوں کو ہدایات جاری کیں، جن کے نتیجے میں درجنوں مظاہروں پر خونی کارروائیاں کی گئیں۔

بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ کے آخری الفاظ کیا تھے؟

انہوں نے ویڈیو شواہد اور ریاستی اداروں کے درمیان ہونے والی انکرپٹڈ مواصلات (encrypted communications) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل و غارت کسی وقتی ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت ختم کردی گئی

خیال رہے کہ مذکورہ فیصلہ بنگلادیش میں 2024 میں ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

Similar Posts