بی جے پی رہنماؤں کے ریپ کیسز پر مودی کی خاموشی، بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے

0 minutes, 0 seconds Read

انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے بی جے پی رہنماؤں کے ریپ کیسز مودی کی مجرمانہ خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرشمع محمد نے مودی کے دعووں پر کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم، بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟

انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایم ایل اے راج کشور کیسری پر 2010 میں ریپ کے الزامات لگے۔ اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ مودی نے ان کا دفاع کیا۔ وہیں ہریانہ کے سابق اسپورٹس منسٹر سندیپ سنگھ پرجنسی ہراسانی کا الزام ہے، جس پر بی جے پی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ اولمپک میڈلسٹ کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ کو بی جے پی نے بچایا، تاہم جنسی ہراسانی کے الزامات پر بی جے پی لیڈران پر زیرو ایکشن لیا گیا۔

کانگریس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی کا پیغام ہے کہ ریپسٹ پارلیمنٹ کے اندر اور متاثرین جیل کے اندر بھیجے جائیں گے۔ عوام نہ بھولے کہ کیسے بلقیس بانو کے ریپسٹ کو رہائی پر مالا پہنائی گئی اور الیکشن مہم میں تقریر کے لیے بھی خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔

ڈاکٹر شمع محمد کا مزید مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ منی پور میں جب عورتوں کے ریپ ہوئے تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی، بہارمیں جو ہورہا ہے وہ کسی سی چھپا نہیں لیکن مودی خاموش ہے۔

آپریشن سندورکی ناکامی، کانگریس رہنما کی مودی پر کڑی تنقید

بھارتی کی جانب سے آپریشن سندور کی ناکامی پر کانگریس رہنما نے مودی پر کڑی تنقید کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں، یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے۔ یہ کیوں نہیں پوچھتے بالاگھاٹ میں درندے رات بھرچاربیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے؟

جیتو پٹواری نے مودی سے سوال کیا کہ جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ اس سندور کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں گارنٹی دی، 3 ہزار کا کیا ہوا، اور اُن بہنوں کی عزت کا کیا ہوا، مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کررہے ہیں آپ کے وزیراعلیٰ وزیرداخلہ بھی ہیں۔ ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا، آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟

Similar Posts