بھارت کی آبی جارحیت، ڈیموں کی اسٹوریج اور نظام آبپاشی متاثر ہونے لگا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کبھی غیر معمولی اضافہ اور کبھی اچانک کمی روز کا معمول بنتی جا رہی ہے، جس کے باعث پاکستان میں ڈیموں کی ذخیرہ صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

ارسا حکام کے مطابق پانی کی اس غیر یقینی صورتحال کے باعث منگلا ڈیم میں پانی بھرنے کے عمل کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کبھی دریا کے بہاؤ میں شدید کمی کر دی جاتی ہے اور کبھی بغیر پیشگی اطلاع کے بہاؤ میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، جس سے نظامِ آبپاشی متاثر ہو رہا ہے۔

ارسا حکام نے بتایا کہ پانی کا اخراج 10 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 25 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے تاکہ ڈیموں میں دباؤ کو متوازن رکھا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو منگلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ میں غیر اعلانیہ تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پنجاب میں چاول کی کاشت کے رقبے اور پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Similar Posts