پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار100 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 587 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا بھاری اضافہ ہوا تھا۔

Similar Posts