تھانہ کوٹ رادھا کشن کی حدود کالو کھارا میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 سالہ ننھی بچی حورین جاں بحق جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رضوان نامی شخص اپنی چار سالہ بیٹی حورین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اچانک ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ننھی حورین موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا۔
خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 22 افراد جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق بچی اور زخمی والد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد علاقہ سوگوار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔