مودی سرکار کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال کھل کر سامنے آگئی، بھارت میں مسلمانوں میں مسلمانوں کو نظر انداز کر کے صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیے۔
بی جے پی سرکارنے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف منظم معاشی جنگ چھیڑ دی ہے۔
بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کے بڑھتار جحان سے مودی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ’کال ہندو‘ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی۔ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
مودی نے قوم کو اندھیرے میں رکھا، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے بھارتی وزیراعظم پر سنگین الزامات
’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات نے کی۔
کال ہندو ایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے۔
ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں جنہوں نے کہا کہ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ’کال ہندو‘ ایپ میں ’ہندو زون‘، ’ٹریوو ہندو‘ اور ’ہندو منڈی‘ جیسے سیکشن شامل ہیں۔
مودی ایک جنگی مجرم ہے، نیویارک کے سوشلسٹ میئر امیدوار کا تہلکہ خیز بیان
ہندوؤں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔
انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی۔
ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے۔
’کال ہندو‘ پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔
آپریشن سندور کی ناکامی: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا
’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوؤں کے لیے روزگار کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔
بھارت میں مذہب کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
کال ہندو ایپ کا مقصد بھارت میں مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔