پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

0 minutes, 0 seconds Read

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور دیگر قومی و سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 15 رکنی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ایف آئی اے رِفعت مختار کمیشن کے کونوینئر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دیرپا جنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور آبی معاہدے کا ہونا ضروری ہے، بلاول بھٹو

اعلیٰ سطحی کمیشن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، سیکرٹری ہوم پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آزاد کشمیر حسن قیوم، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ڈی جی آئی سی ہیومن رائٹس کمیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ثابت ہوگیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن اگلے 30 روز میں اپنی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا، جس میں جنگی نقصانات، سیکیورٹی چیلنجز، سول انتظامیہ کی کارکردگی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تفصیلی سفارشات شامل ہوں گی۔

Similar Posts