بابا وانگا ایک بلغارین نابینا پیش گو تھیں جنہیں دنیا بھر میں ان کی حیران کن اور بعض اوقات درست پیش گوئیوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان کا انتقال 1996 میں ہوا، لیکن ان کی پیش گوئیاں آج بھی موضوعِ بحث رہتی ہیں۔ بابا وانگا نے جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑے سونامی یا زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کی اس پیش گوئی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں جاپان کی سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ریو تاتسوکی یا بابا وانگا کی مشہور پیش گوئیاں ’The Future I Saw‘ میں انہوں نے 5 جولائی 2025 کو ایک بڑی قدرتی آفت کی نشاندہی کی ہے۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ سونامی یا زلزلہ جاپان اور فلپائن کے درمیان زیرِ سمندر ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے سبب آ سکتا ہے۔
اگرچہ ان کی پیش گوئی کو سائنسی اعتبار سے کوئی بنیاد حاصل نہیں، تاہم ان کا ماضی کا ریکارڈ، خصوصاً 2011 کے توہوکو زلزلے اور سونامی کی درست پیش گوئی، ان کے مداحوں اور عام لوگوں میں ان کی ساکھ کو مضبوط کرتا ہے۔
انسانیت کیلئے بڑی خوشخبری آرہی ہے، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی
سیاحت پر اثرات
ریو تاتسوکی کی پیش گوئی کے بعد جاپان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کی بکنگز میں 83 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ خاص طور پر ہانگ کانگ اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک سے آنے والے سیاحوں نے جولائی میں جاپان کا سفر منسوخ یا ملتوی کر دیا ہے۔
ایک ہانگ کانگ کی ٹریول ایجنسی کے مطابق، اپریل-مئی کے دوران جاپان کی بکنگز میں 50 فیصد کمی آئی ہے، اور جولائی کے لیے بکنگز میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
جاپانی حکومت کا ردعمل
جاپانی حکام اور سائنسدانوں نے اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ ماہرین کا اتفاق ہے کہ قدرتی آفات کی پیش گوئی ابھی تک ایک ناممکن کام ہے، اور فیصلے سائنس کی بنیاد پر ہی کیے جانے چاہئیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیش گوئیوں کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔
میاگی پریفیکچر کے گورنر یوشیہیرو مورائی نے کہا، ’اگر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی بے بنیاد افواہیں سیاحت کو متاثر کرتی ہیں تو یہ ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔ اس کی کوئی وجہ نہیں کہ عوام کو فکر ہو، کیونکہ جاپانی عوام خود ملک چھوڑ کر نہیں جا رہے۔‘
بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں
جاپان میں زلزلوں کا خطرہ بہرحال موجود
اگرچہ بابا وانگا کی کی پیش گوئی کو حکام اور سائنسدانوں نے مسترد کیا ہے، جاپان کی حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ ملک زلزلوں کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔ اپریل 2025 میں ایک حکومتی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جاپان کے بحرالکاہل کے ساحل پر بڑا زلزلہ آیا تو تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
جاپان ’Ring of Fire‘ میں واقع ہے، جو زمین کی سب سے زیادہ زلزلہ خیز پٹی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سائنسی علم کے مطابق زلزلوں کا وقت اور جگہ درست طور پر بتانا ممکن نہیں۔
وہ ممالک جہاں اگلے 20 سال میں اسلامی حکومت ہوگی، بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی وائرل
دلچسپ بات یہ ہے کہ خود بابا وانگا نے بھی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی پیش گوئیوں کو حد سے زیادہ سنجیدہ نہ لیں اور ماہرین کی آراء پر بھروسا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کام کا مقصد صرف آگاہی ہے، خوف و ہراس پھیلانا نہیں۔