وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، ولی عہد سے اہم ملاقات متوقع

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔

وزیرِاعظم کا یہ دورہ 5 اور 6 جون پر مشتمل ہے، جس کے دوران وہ عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری،امت مسلمہ کی فلاح و بہبود،علاقائی امن و سلامتی جیسے کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر اظہارِ تشکر بھی کریں گے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی سعودی عرب روانہ ہوا ہے جو مختلف دوطرفہ ملاقاتوں اور مشاورت میں شرکت کرے گا۔

Similar Posts