حافظ آباد میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا، ملزم خاور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ملزم خاور سمیت 4 ملزمان نے خاوند کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے میاں بیوی کی برہنہ اور نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔
حافظ آباد کے رہاشی علی رضا نے تھانہ کسوکی میں مقدمہ درج کرواتے الزام عائد کیا کہ 25 اپریل کو وہ اپنی بیوی گلناز شہزاد کے ہمراہ شام کے وقت موٹر سائیکل پر نوشہرہ ورکاں سے واپس حافظ آباد آرہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق مانگٹ اونچا کے قریب میری بیوی رفع حاجت کے لئے رکی جہاں مسلح ملزمان اکرام، خاور لائیق اور چاند وغیرہ نے انہیں گن پوائنٹ پر ویرانے میں لے گئے جہاں چار ملزمان نے باری باری میرے سامنے میری بیوی سے اجتماعی زیادتی کی۔
حافظ آباد کے رہاشی علی رضا نے تھانہ کسوکی میں مقدمہ درج کرواتے الزام عائد کیا کہ 25۔اپریل کو وہ اپنی بیوی گلناز شہزاد کے ہمراہ شام کے وقت موٹر سائیکل پر نوشہرہ ورکاں سے واپس حافظ آباد آرہے تھے ۔
ایف آئی آر کے مطابق مانگٹ اونچا کے قریب میری بیوی رفع حاجت کے لئے رکی جہاں مسلح ملزمان اکرام، خاور لائیق اور چاند وغیرہ نے انہیں گن پوائنٹ پر ویرانے میں لے گئے جہاں چار ملزمان نے باری باری میرے سامنے میری بیوی سے اجتماعی زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دونوں میاں کو برہنہ کر کے ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا اور انکی برہنہ اور نازیبا حالت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، پولیس تھانہ کسوکی نے چار نامزد ملزمان سمیت 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سی سی ڈی پولیس زرائع کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا ملزم خاور پل جوریاں کے قریب موجود تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپی مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ملزم خاور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ییں۔
حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزم کو رشوت لیکر چھوڑنے پر چوکی انچارج اور لیگل انسپکٹر گرفتار
پولیس تھانہ کسوکی نے فرائض میں غفلت برتنے اور رشوت لے کر ملزم چھوڑنے کے الزام میں چوکی انچارج اور لیگل انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔
ڈی پی او آفس میں تعینات لیگل انسپکٹر منیب مانگٹ اور انچارج چوکی حمید پورہ کاشف وڑائچ نے زیادتی کے گرفتار ملزم لائق سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔